مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)مسجد اقصیٰ کے امام اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اول میں اپنی زیادہ سے زیادہ موجودگی اور حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ماہ صیام کے دوران یہودی آباد کاروں اور غاصب صہیونیوں کی مجرمانہ سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ اطلاعات کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ فلسطینی ماہ صیام کیآخری عشرے میں قبلہ اول کیلئے رخت سفر باندھ لیں۔انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کے دفاع کے دیگر ذرائع کے ساتھ فلسطینیوں کی زیادہ سے زیادہ
مسجد اقصیٰ میں موجودگی ضروری ہے۔ تاکہ قابض صہیونیوں کے خلاف سازشیں ناکام بنائی جا سکیں۔الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ اعتکاف فلسطینیوںکا مذہبی فریضہ ہے ،صہیونی حکام طاقت کے استعمال سے مسجد اقصیٰ میں قیام اللیل کرنیوالے فلسطینیوں کو زبردستی مسجد سے باہر نکال رہے ہیں یہ مذہبی امور میں مداخلت اور مذہبی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔الصبری نے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں ایک نماز کا ثواب 500 نمازوں کے برابر ہے۔ سنت، فرض اور نوافل تمام نمازوں کا اجرت بہت زیادہ ہے۔