واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت انصاف نے وکی لیکس ویب سائٹ کے بانی جولیان اسانج پر اٹھارہ الزامات کی فرد جرم عائد کر دی ہے۔ اس میں جاسوسی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے کا الزام بھی شامل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت انصاف نے کہاکہ وکی لیکس کا خفیہ دستاویزات کو شائع کرنا اور اسی طرح
خفیہ عسکری اور سفارتی ذرائع کے ناموں کا افشاء کرنا جاسوسی کے قانون کے منافی اقدامات ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان دستاویزات کو عام کرنے سے امریکی قومی سلامتی کو شدید دھچکا پہنچا تھا۔ جولیان اسانج اس وقت لندن میں ضمانت کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر جیل کاٹ رہے ہیں۔ امریکا نے ان کی حوالگی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔