واشنگٹن(این این آئی) جہاز اْڑانے کی تربیت دینے کے دوران 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے امریکی تاجر اسٹیفن بریڈلی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ارب پتی 53 سالہ تاجر اسٹیفن بریڈلی پر 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے اور اس جرم پر انہیں 5 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔گزشتہ برس دسمبر میں ماں نے اپنی بیٹی کو طیارہ اڑانے کی تربیت دینے کے لیے اسٹیفن بریڈلی سے رابطہ کیا تھا تاہم دوران پرواز طیارے کو آٹو پر کرکے ارب پتی تاجر نے 15 سالہ
لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ اسٹیفن بریڈلی کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل 2012 میں دوستوں کے ساتھ طے شدہ دورے سے آخری لمحے میں علیحدہ ہوگئے تھے جب کہ ان کے دوست اسی طیارہ حادثے میں مر گئے تھے جس کے باعث وہ ڈپریشن کے مریض بن گئے ہیں۔اسٹیفن بریڈلی کو اس مقدمے کے علاوہ گزشتہ برس جولائی میں بھی بچوں سے زیادتی کے مقدمے کا سامنا تھا،ارب پتی اسٹیفن بریڈلی ایئر لائن لائف کے بھی مالک ہیں جو مریض بچوں کو امریکا بھر کے اسپتالوں میں منتقلی کی مفت سہولت فراہم کرتا ہے۔