اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

شاہ سلمان نے 30 مئی کو خلیج کونسل اور عرب لیگ کے ہنگامی سربراہ اجلاس طلب کرلیے

datetime 19  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خطے کی تازہ صورت حال کے تناظر اور خلیج کو درپیش خطرات کے تدارک کے لیے خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ کا فوری اجلاس طلب کرلیا،عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے

جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب اور امارات پرحملوں کے واقعات اور آئندہ کے لیے خلیجی ملکوں پر جارحیت کی روک تھام کے لیے 30 مئی کو خلیجی اور عرب سربراہ کانفرنسیں منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔شاہ سلمان نے خلیجی ممالک کی قیادت اور عرب ممالک کے سربراہان کو 30 مئی کو ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے مکتوب ارسال کر دیے ۔ اس پیش رفت کا مقصد حالیہ ایام میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے تخریب کارانہ حملوں اوران کی روک تھام پر غور کرنا ہے۔تیس مئی کو عرب لیگ اور خلیجی ممالک کی سربراہ کانفرنس کے بعد 31 مئی بہ مطابق 26 رمضان المبارک کو اسلامی سربراہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تینوں سربراہ اجلاسوں کی میزبانی سعودی عرب کرے گا جو مکہ معظمہ میں منعقد کی جائیں گی۔خیال رہے کہ خلیج ممالک اور پورا مشرق وسطیٰ اس وقت سخت کشیدگی کی لپیٹ میں ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان جاری محاذ آرائی نیخطے میں ایک نئی جنگ کی کیفیت پیدا کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…