پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

امریکا نے پاکستان اور افغانستان کیلئے مختص فنڈز روک لئے،اس رقم سے اب کون سا کام کیاجائے گا؟ حیرت انگیز اعلان

datetime 18  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے پاکستان اور افغانستان کے لیے مختص ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کا فنڈ میکسیکو – امریکا سرحد کی تعمیر کے لیے دے دیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے قائم مقام سیکریٹری دفاع پیٹرک شنہان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ہم نے ایک سو 20 میل طویل سرحد پر باڑ لگانے کے لیے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر مختص کر دئیے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو مختص فنڈ اور مختلف کانٹریکٹ میں کمی سے اتنا فنڈ جمع کیا گیا ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز کے اکانٹ سے 60 کروڑ ڈالر کم کیے گئے ہیں جبکہ پاکستان کے لیے مختص فنڈ میں سے نامعلوم رقم واپس لے لی گئی ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان میں بڑھتے ہوئے حملوں کے باوجود امریکا نے اس کا فنڈ روک دیا۔پینٹاگون نے اعلان کیا تھا کہ مختص رقم کی واپسی سے حاصل ہونے والی رقم کو میکسیکو – امریکا سرحد پر ایک سو 20 میل طویل سرحد پر باڑ لگانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات نہ صرف سست روی کا شکار ہوگئے ہیں بلکہ یہ عوام اور سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں میں کمی لانے میں بھی ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم افغان جنگ کو ختم کرنے کا فریم ورک تیار کرنے کے لیے آہستہ پر مستحکم پیش قدمی کر رہے ہیں، ہماری نظر میں تمام محرکات موجود ہیں۔زلمے خلیل زاد کا یہ بھی کہنا تھا کہ امن مذاکرات کافی نہیں ہیں کیونکہ تنازعات جنم لے رہے ہیں اور عام لوگ مارے جارہے ہیں، ہمیں مذاکرات میں تیزی لانا ہوگی۔واضح رہے کہ امریکا اور طالبان نمائندوں کے درمیان گزشتہ برس اکتوبر سے اب تک قطر کے شہر دوحہ میں مذاکرات کے 6 ادوار ہوچکے ہیں جس میں حالیہ دور 3 روز قبل 9 مئی کو ہوا تھا۔تاہم افغان حکومت ان مذاکرات کا حصہ نہیں ہے کیونکہ وہ کابل کو امریکا کی کٹھ پتلی قرار دیتی ہے۔حال ہی میں ہونے والے مذاکرات کے چھٹے دور سے متعلق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات مثبت رہے، اس میں پیشرفت ہوئی لیکن چند نکات کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔مذکورہ بات چیت میں 2 نکات سب سے اہم ہیں جن میں ایک افغانستان سے مکمل طور پر غیرملکی افواج کا انخلا (طالبان کا مطالبہ) جبکہ دوسرا یہ یقین دہانی کہ افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف دہشتگردی کی کارروائی میں استعمال نہیں ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…