نئی دہلی (این این آئی)بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے کہا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب الیکشن میں اپوزیشن کی طرف سے حکومت کے خلاف مہنگائی اور بدعنوانی کو انتخابی موضوع نہیں بنایا گیا، بہت دنوں کے بعد عوام نے ایسا الیکشن دیکھا ہے جس میں یہ موضوعات غائب تھے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب
کرتے ہوئے امت شاہ نے دعوی کیاکہ مودی حکومت نے ملک کے وقار کو بلند کرنے کا کام کیا ہے۔ بھارت کو ایک عالمی طاقت کے طور پر تسلیم کرانے کا کام کیا ہے۔ آج کسی میں بھی عدم تحفظ کا احساس نہیں ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ان کی پارٹی اس مرتبہ تین سو سے زیادہ سیٹیں حاصل کرکے اپنے بل بوتے پر حکومت بنائیگی۔