اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

فوجی کشیدگی کو دشمن ریاستوں تک بڑھا دیا جائے گا : عبدالملک

datetime 17  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)یمن کے حوثی باغیوں کے لیڈر عبدالملک الحوثی نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی ملیشیا اپنی عسکری صلاحیتوں میں مزید اضافہ کررہی ہے اور انھوں نے اپنی فعالیت کو ثابت کیا ہے لیکن ابھی اس سے بھی کچھ بڑا اور عظیم تر سامنے آنے کو ہے۔انھوں نے یہ دعویٰ ایک ریکارڈ نشری تقریر میں کیا ہے۔ان کی یہ تقریر بدھ کو حوثیوں کے زیر انتظام المیسرہ ٹی وی چینل نے نشر کی تھی مگر یہ دعویٰ کیا ہے کہ

یہ ان کا انٹرویو تھا۔عبدالملک الحوثی نے کہاکہ جنگ کے پانچویں سال میں مزید فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ ہمیں ان صلاحیتوں کے مؤثر ہونے کی وضاحت کی ضرورت نہیں ۔انھوں نے خود ہی اپنی اہمیت اور اثر پذیری ثابت کردی ہے لیکن جو کچھ آ رہا ہے ، وہ اس سے بھی بڑا ا ور عظیم ہے اور ہم اس کے اطلاق اور حقیقی نتائج کی صورت میں ثبوت چھوڑیں گے۔حوثی لیڈر کے اس بیان سے ایک روز قبل ہی سعودی عرب میں تیل کے دو پمپنگ اسٹیشنوں پر بارود سے لدے ڈرون طیاروں سے حملہ کیا تھا۔ان میں ایک اسٹیشن سعودی عرب کے مشرقی قصبے الدوادمی اور ایک عفیف شہر میں واقع ہے۔ حوثی ملیشیا نے اس ڈرون حملے کی قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔سعودی عرب اور دوسرے عرب ممالک نے اس ڈرون حملے کو دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے جس کا مقصد تباہی پھیلانا تھا۔انھوں نے اس حملے کو علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور عالمی معیشت کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔حوثیوں کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی نے ایک فوجی عہدے دار کے حوالے سے کہا تھا کہ سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر سات ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔ایران کے سرکاری پریس ٹی وی نے بھی ان حملوں کی ایک تصویری ویڈیو نشر کی تھی۔المسیرہ ہی نے عبدالملک الحوثی کا مذکورہ بیان نشر کیا ہے اور ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ ان کا پہلا ٹیلی ویژن انٹرویو ہے۔اس میں انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت اہم ، مناسب اور مؤثر ہتھیاروں کی پیداوار جاری ہے لیکن ان کی تفصیل صیغہ راز میں رہے گی ۔یہ میزائل الریاض ،اس سے ماورا ، ابو ظبی ، دبئی تک پہنچنے کی صلاحیت کے حامل ہیں وہ اہم اور حسّاس اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔وہ(عرب ممالک؟) اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ اہم ، حسّاس اور موثر اہداف سے ہماری کیا مراد ہے؟مجھے امید ہے کہ یہ پیغام ان تک پہنچ جائے گا اور وہ اس کو اچھے طریقے سے سمجھ جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…