جکارتہ(نیوزڈیسک)انڈونیشیاء اور آسٹریلیا کے درمیان7.5شدت کا خطرناک زلزلہ،سونامی کی وارننگ جاری،ہنگامی اقدامات شروع، تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا اور آسٹریا کے درمیان واقع ملک پاپوانیوگنی میں 7.5شدت کا خوفناک زلزلہ آیا ہے جس کے بعد سونامی کی ہنگامی وارننگ جاری کردی گئی ہے،زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے علاوہ ازیں انڈو نیشیامیں آتش فشاں پھر سے متحرک ہوگیا ہے جس کے
بعد وقفے وقفے سے دھواں اور راکھ اگل رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق راکھ اور دھواں اگلنے کے یہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلئے گئے جبکہ قریبی آبادی والے علاقوں کو احتیاطی تدابیر کی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔واضح رہے 2,460میٹر اونچے اس ا?تش فشاں کے پھٹنے کی پیش کئی گوئی 2010میں کئی گئی تھی جس کے بعد 2014اور 2016میں اس آتش فشاں کا خطرناک اخراج دیکھا گیا تھا۔