اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دہلی کی تہار جیل میں رواں برس رمضان میں 150سے زائدبھارتی قیدیوں نے روزہ رکھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال روزہ رکھنے والے قیدیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔تہار جیل کے سینئر افسر نے بتایا کہ اس سال رمضان میں 150سے زائد ہندو قیدیوں نے روزہ رکھا۔ گزشتہ سال ہندو قیدیوں کے روزہ رکھنے کی تعداد 59 تھی۔ جیل میں موجود کچھ قیدیوں کا کہنا ہے کہ ہندو
اپنے مسلمان ساتھی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے روزہ رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ شاید یہ قیدی یہ اعتراف نہیں کرنا چاہتے ہیں کہ وہ مذہب تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ایک جیل افسر نے بتایا کہ نا صرف رمضان میں ہندو روزے رکھتے ہیں مسلمان قیدی بھی ہندو تہوارناوارتی میں ہندو ساتھی قیدیوں کے ساتھ روزہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایسا صرف تہار جیل میں ہی نہیں بلکہ دیگر جیلوں میں بھی کیا جاتا ہے ۔