بیجنگ (سی پی پی )چین کے صوبے سنکیانگ کے علاقے ای غور میں موجود مسلمان ماہ رمضان کے روزے نہیں رکھ سکتے۔چین کے اس خود مختار خطے میں موجود مسلمانوں کے لیے روزہ رکھنے کو انتہا پسندانہ فعال قرار دیا گیا ہے۔ اس علاقے کے کچھ مقامات پر مذہبی رجحانات رکھنے والوں ،جیسے داڑھی رکھنا،شراب سے ممانعت، نقاب یا پردہ کرنے ،پنج وقتا نماز کی ادائیگی، روزہ رکھنے کو انتہاپسندانہ کہا جاتا ہے۔
ان اعمال کو کرنے والوں کے ایسے خصوصی کیمپوں میں منتقل کیا جاتا ہے جہاں انھیں ان کاموں سے دور رہنے کی تعلیم دی جاتی ہے۔ ایسے افراد کو گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔سنکیانگ کی متعدد کانٹیز نے سرکاری ویب سائٹس پر ایسے نوٹس جاری کئے جن میں یہ بتایا گیا کہ پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے طالبعلموں سمیت کمیونسٹ پارٹی کے اراکین کو رمضان میں روزے رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔