واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار نے کہاہے کہ ایران کے خلاف حالیہ اقدامات کے پیچھے واشنگٹن کو گزشتہ ہفتے حاصل ہونے والی معلومات کا ہاتھ ہے۔مذکورہ معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ایران نے عراق اور شام میں امریکی فورسز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق معلومات کے مطابق
ایران نے آبنائے باب المندب میں حملوں کے لیے اپنے ایجنٹوں کے ساتھ رابطہ کاری کی تھی۔ اس کے علاوہ ایران کی جانب سے خلیج میں ڈرون طیاروں کے ذریعے حملوں کا بھی امکان تھا۔وہائٹ ہاؤس نے اتوار کی شام اعلان کیا تھا کہ وہ طیارہ بردار جہاز تعینات کرنے جا رہا ہے جو تشویش ناک انتباہات کے سبب تہران کو دیا جانے والا ایک واضح پیغام ہے۔