ہفتہ‬‮ ، 08 مارچ‬‮ 2025 

ماہ صیام کے دوران مکہ سیکرٹریٹ میں 11 ہزار ملازمین 876آلات کے ساتھ مامور

datetime 6  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی)مکہ معظمہ میں ماہ صیام کے موقع پر صحت وصفائی اور دیگر امور کے لیے 11 ہزار ملازمین کو 876 آلات کے ساتھ مامور کیا گیا ہے۔مقدس دارالحکومت کے سیکرٹری انجینیر محمد القویحص نے بتایا کہ مرکزی امور کی انجام دہی کے لیے فیلڈ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو پبلک مقامات پر حفظان صحت اور صفائی سمیت دیگر امور کی کڑی نگرانی کریں گی۔ تمام ذبحہ خانوں کی صفائی کو

یقینی بنانے کے لیے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ شہریوں کو معیاری گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پیش ور ویٹرنری ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ماہ صیام کے موقع پر مکہ معظمہ میں معتمرین کی سلامتی اور حفاظت کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ مکہ معظمہ کے شہری دفاع کے ڈائریکٹر میجر جنرل سالم بن مرزوق المطرفی نے کہا کہ شہری دفاع کی تمام سیکیورٹی یونٹوں کو ماہ صیام کے دوران فعال اور متحرک رکھا جائے تاکہ معتمرین کی حفاظت اور ان کی مدد کو یقینی بنانے کے ساتھ کسی بھی حادثے سے فوری نمٹنے کی کوشش کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ مسجد حرام اور اس کے اطراف میں شہری دفاع کا چوکس عملہ ہمہ وقت اپنی ذمہ داریوں پر مامور ہوگا تاکہ مسجد میں بہت زیادہ رش کے اوقات میں نمازیوں اور معتمرین کو درپیش مشکلات میں ان کی مدد کی جاسکے۔درایں اثناء سعودی عرب میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے مشیر اور سعودیہ میں مقیم شہریوں کی کمیٹی کے رکن فواز بدری نے ایک بیان میں بتایا کہ ماہ صیام کے دوران مکہ معظمہ میں معتمرین کے قیام و طعام کے لیے 1100 ہوٹلوں کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں? نے بتایاکہ حالیہ ایام میں ہوٹلوں میں معتمرین کی طرف سے کمروں کی بکنگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد حرام سے کم سے کم فاصلے پر العزیزیہ، الششہ اور العتیبیہ کے مقامات پر ہوٹلوں اور رہائشی فلیٹوں میں کارپٹڈ، صاف ستھرے اور ہوادار کمرے دستیاب ہیں۔مقامی کاروباری شخصیت اور ہوٹلنگ کے امور کے ماہر عبدالحکیم الحمود نے بتایا کہ مکہ معظمہ میں ہوٹلوں میں ایک رات کے قیام کے لیے تین ستارہ ہوٹلوں میں 150 ریال سے 350 ریال تک اجرت مقرر کی گئی ہے۔ مسجد حرام کے قریب ترین ہوٹلوں میں ایک دن کے قیام کا کرایہ 1500 ریال ہے جب کہ پنج ستارہ ہوٹلوں میں ایک ماہ کا کرایہ 80 ہزار ریال ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…