ہفتہ‬‮ ، 08 مارچ‬‮ 2025 

روانڈا نسلی کشی کے 25 برس بعد 85 ہزار افراد کی باقیات کی تدفین کردی گئی

datetime 6  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیگالی (این این آئی)روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں ملک میں 25 برس قبل ہونے والی نسل کشی میں قتل ہونے والے 85 ہزار سے زائد افراد کی باقیات کو ایک تقریب میں دفن کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 1994 میں مارے گئے 84 ہزار 437 افراد کی باقیات کی دارالحکومت کے نیانزا جینوسائڈ میموریل میں 81 تابوتوں میں تدفین ہوئی۔روانڈا کے دارالحکومت میں دفن ہونے والے افراد ان 8 لاکھ ہلاک شدگان میں شامل تھے۔

جن کا قتل عام ہوتو انتہاپسندوں اور ملیشیا فورسز کی جانب سے 100 دنوں میں کیا گیا تھا جس کا مقصد تتسیز اقلیت کا ملک سے خاتمہ تھا۔ملک میں 7 اپریل 2018 کو اس نسلی کشی کے 25 سال مکمل ہونے والے 100 روزہ سوگ کا آغاز ہوا تھا۔وزیرانصاف جانسٹن بوسنگھے نے اجتماعی تدفین کے دوران کہنا تھا کہ ‘توتسی کے خلاف نسل کشی کے سوگ میں شامل ہونا روانڈا کے ہر شہری کی ذمہ داری ہے اسی طرح ان کی باعزت تدفین بھی کی جارہی ہے۔سوگ میں شریک ایک شہری ایمانوئیل اینڈووائزو کا کہنا تھا کہ اس تدفین کا مطلب ہے کہ میں ہر سال 7 اپریل کو یہاں آئوں اور مقتولین کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کروں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اس وقت میں خوش ہوں کیونکہ میں نے اپنے والد، بہن، بہنوئی اور ان کے بچوں کی تدفین کی ہے، 25 برس گزرنے کے باوجود مجھے یہ نہیں پتہ تھا کہ وہ کہاں ہیں’۔خیال رہے جن مقتولین کے باقیات کی تدفین ہوئی ہے انہیں گزشتہ برس دریافت کیا گیا تھا جب کیگالی کے مضافات میں 143 گھڑوں سے گھروں کے ملبے تلے دفن ہزاروں ہڈیوں کو نکال لیا گیا تھا۔اس دل دوز واقعے کے متاثرین کی شناخت ان کے پیاروں نے دانتوں، کپڑوں اور دیگر نشانات کی مدد سے ممکن بنائی۔اسی طرح 11 ہزار سے زائد باقیات کو اس سے قبل نیانزا جینوسائڈ میموریل میں دفن کردیا گیا تھا۔یاد رہے کہ 6 اپریل 1994 کو روانڈ کے اس وقت کے صدر جوینال ہابیاری مانا (ہوتو قبیلے سے تعلق رکھتے تھے) کولے جانا والا جہاز فائرنگ کے نتیجے میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…