اسلام آباد (این این آئی)سری لنکا میں دھماکوں کے حوالے سے انکشافات ہوئے کہ خود کش دھماکوں کے ماسٹرمائنڈ زاہران ہاشمی نے بھارت میں ٹریننگ حاصل کی۔ ذرائع نے بتایا کہ زاہران ہاشمی نے کافی عرصہ جنوبی بھارت میں گزارا، پاکستان پردھماکوں کا الزام دھرنے کے بعد بھارتی حکام کوچپ کا روزہ لگ گیا۔ذرائع نے بتایاکہ سری لنکا میں دھماکے کرنیوالی دہشت گرد تنظیم جماعت التوحید کے تانے بانے بھی بھارت سے نکلے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی سرکار دوسرے ممالک میں دہشت گردی کرانے کی ریاستی پالیسی پر گامزن ہے،بھارتی ریاستی دہشت گردی کی زندہ مثال بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن جادھوہے۔سری لنکا میں دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے انکشاف پر پاکستان پر دہشتگردی کے الزام دھرنے والا بھارتی میڈیا بھی حیران رہ گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سرکار کے ہاتھوں کھیلنے والا بھارتی میڈیا بھی سرکار سے سوال کرنے لگا،بھارتی سینئر صحافی سوہاسنی حیدر نے کہاکہ بھارتی حکام زاہران ہاشمی کی بھارت آمد کا جواب نہیں دے رہے۔سوہاسنی نے بتایا کہ بھارتی حکام بہرحال زاہران کے بھارت میں خفیہ رابطوں بارے تحقیق کر رہے ہیں۔ دریں اثناء سری لنکن حکام نے بم دھماکوں میں بھارتی کردار سے متعلق وسیع پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں جلد ہی بھارت سے باضابطہ رابطہ کیاجائے گا۔سری لنکا میں دھماکے کرنے والی دہشت گرد تنظیم جماعت التوحید کے تانے بانے بھی بھارت سے ملنے لگے۔بھارتی سرکار دوسرے ممالک میں دہشت گردی کرانے کی ریاستی پالیسی پر گامزن دکھائی دے رہی ہے اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کی زندہ مثال پاکستان میں قید بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو ہے اور اب کولمبو دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرنے والی دہشت گرد تنظیم جماعت التوحید کے تانے بانے بھی بھارت سے ملنے لگے۔بھارتی اخبار سری لنکا میں ایسٹر دھماکوں کے چشم کشا انکشافات سامنے لے آیا،
سری لنکن ملٹری حکام کے مطابق خود کش دھماکوں کے ماسٹرمائنڈ زاہران ہاشمی نے بھارت میں ٹریننگ حاصل کی اور زاہران ہاشمی نے کافی عرصہ جنوبی بھارت میں گزارا۔بھارتی اخبار کے انکشافات کے بعد پاکستان پر ہمیشہ بغیر تحقیق دہشت گردی کا الزام دھرنے والے بھارتی حکام کو چپ کا روزہ لگ گیا، اخبار کے مطابق بھارتی حکام نے محض اس بات کا عتراف کیا ہے کہ ظہران ہاشمی فیس بک کے ذریعے بھارتی نوجوانوں کے ساتھ رابطے میں تھا،
ظہران ہاشم کے فیس بک پیچ کے 100 سے زائد فولوورز سے تفتیش کی گئی، جس کے بعد ایسٹر حملے کے سرغنہ کا بھارتی نوجوانوں کے ساتھ رابطے کا سراغ ملا۔دریں اثناء سری لنکا کے وزیراعظم وکرما سنگھے نے کہاہے کہ ملک میں ایسٹر کے موقعے پر ہونے والے خودکش حملوں سے قبل انھیں انٹیلیجنس بریفنگز کے بارے میں معلومات نہیں دی جا رہی تھیں۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان حملوں کے حوالے سے اہم ترین معلومات ان تک پہنچائی نہیں گئیں تھیں۔انہوں نے کہاکہ ان حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی عوامی تشویش کے سدِباب کے لیے وہ دیگر اقدامات کے ساتھ سکولوں میں سرچ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ حملہ آور تعلیم یافتہ، متوسط اورامیر گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے۔