جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

قبر کے لیے جگہ چاہئے تو بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانا ہو گا،ہندو انتہاپسندوں کی بھارتی مسلمانوں کو دھمکیاں،نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

datetime 26  اپریل‬‮  2019 |

نئی دہلی(آن لائن)پاکستان میں ہندوں کو مکمل طور پر مذہبی آزادی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بسنے والے ہندوں کو حکومت سے کبھی کوئی شکایت نہیں رہی کیونکہ پاکستان میں اقلیتوں کو بھی انسان سمجھا جاتا ہے اور ان کے مذہبی عقائد، فرائض اور جذبات کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے لیکن اس کے برعکس ہمسایہ ملک بھارت میں آج تک مسلمانوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے

یہی نہیں کبھی مسلمانوں پر زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے کا دبا ڈالا جاتا ہے تو کبھی انہیں ذرا سی بات پر تشدد کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے۔بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی پالیسی بھی مسلمان اور پاکستان مخالف بھی ہے۔حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور بیگو سرائے سے بی جے پی کے انتخابی امیدوار گری راج سنگھ نے مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے انہیں دھمکی دی ہے کہ اگر قبر کے لیے تین ہاتھ جگہ چاہئیے تو وندے ماترم گانا ہو گا اور بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانا ہو گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دھمکی انہوں نے بیگوسرائے میں منعقدہ ایک انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران اقلیتی طبقے کو خبردار کرتے ہوئے دی۔ گری راج سنگھ کے اس خطاب پر سب سے زیادہ شدید ردعمل آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے ظاہر کیا۔ پاکستان میں ہندوں کو مکمل طور پر مذہبی آزادی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بسنے والے ہندوں کو حکومت سے کبھی کوئی شکایت نہیں رہی کیونکہ پاکستان میں اقلیتوں کو بھی انسان سمجھا جاتا ہے اور ان کے مذہبی عقائد، فرائض اور جذبات کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے لیکن اس کے برعکس ہمسایہ ملک بھارت میں آج تک مسلمانوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے یہی نہیں کبھی مسلمانوں پر زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے کا دبا ڈالا جاتا ہے تو کبھی انہیں ذرا سی بات پر تشدد کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…