دمشق (این این آئی)شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق دیر الزور صوبے کے مشرق میں بارودی سرنگوں کے متعدد دھماکوں کے نتیجے میں بشار الاسد کی فوج کے کم از کم 5 اہل کار مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ دیہی علاقے میں واقع قصبے صبیخان میں پیش آیا۔اس سے قبل دیر الزور کے مشرق
میں البوکمال شہر کے نواحی دیہی علاقوں السیال اور الجلاء میں بشار کی فوج اور اس کی ہمنوا ملیشیاؤں کی داعش تنظیم کے ارکان کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔دوسری جانب گزشتہ روز شام کے شمال مغربی صوبے ادلب کے شہر جسر الشغور میں کار بم دھماکا ہوا۔ المرصد کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی تھی۔