ہفتہ‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2024 

ایران تخریب کاری کے ذریعے خطے میں افراتفری پھیلا رہا ہے، شہزادہ خالد سلمان

datetime 25  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایران خطے میں تخریب کاری اور خونریزی کے ذریعے طوائف الملوکی پھیلا رہا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے یہ بات روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ بین الاقوامی

سکیورٹی کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہی ۔انھوں نے کہاکہ ایرانی رجیم نے فرقہ واریت کے بیج بونے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ہمیں ایران کی پھیلائی ہوئی طوائف الملوکی اور استحکام ، سکیورٹی اور ترقی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔سعودی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ ایران حزب اللہ اور حوثیوں کی حمایت کے ذریعے خطے کے استحکام کو تہ وبالا کررہا ہے ۔یمن کے حوثی باغی اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور اسٹاک ہوم سمجھوتے کی مسلسل خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔شہزادہ خالد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پْرعزم ہے۔ہمیں دہشت گردی کے تمام مالی ذرائع سے نمٹنا ہوگا اور منی لانڈرنگ کے انسداد کے لیے کوششوں کو مضبوط بنانا ہوگا۔انھوں نے اپنی تقریر میں سعودی عرب کے ویژن 2030ء کے بارے میں بھی اظہار کیا اور کہا کہ ان کا ملک اس ویڑن میں مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لیے بے مثل تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…