پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

خبردار ہوشیار!سعودی عرب میں سوشل میڈیاپر جعلی خبریں جاری کرنے والوں کیلئے سخت سزائوں کا اعلان

datetime 25  اپریل‬‮  2019 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں سائبر جرائم پر نظر رکھنے والے ادارے نے کہا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرجعلی اور غیر حقیقی معلومات پر مشتمل وڈیو جاری کرنا جرم ہے۔ایسا کرنے پر 5سال قید اور 30لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے اور جرم کی سنگینی کے اعتبار سے دونوں سزاوں میں سے کوئی ایک بھی دی جاسکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غیر حقیقی معلومات پر

مشتمل وڈیو جاری کرنے کا رواج عام ہونے کے بعد سے انسداد سائبر کرائم ادارے نے ان کی روک تھام کرنے کا اعادہ کیا ہے۔سعودی قانونی مشیر محمد التمیاط نے سائبر کرائم قوانین کی اس شق کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین ویوزاور لائک کے حصول کے لیے بعض اوقات غیر حقیقی معلومات پر مبنی جعلی وڈیوزبھی لگا دیتے ہیں۔سوشل میڈیا کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے انسداد سائبر کرائم کا ادارہ قائم کیا ہے جس نے سائبر کرائم کی دفعات واضح کی ہیں۔قانونی مشیر محمد التمیاط کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے منفی اور مثبت دونوں پہلو ہیں۔ سائبر کرائم کے قوانین اس کے منفی پہلوو؟ں کو کم سے کم کرنے کی کوشش کے لیے لاگو کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین کوریاست کے متعلق کوئی بھی پوسٹ یا وڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے ان قوانین کا خیال رکھنا چاہیے۔ریاست مخالف مواد شیئر کرنا بھی سائبر کرائم کے زمرے میں آتاہے۔ حادثات اور اس میں زخمی ہونے والوں کی وڈیو بناکر اپلوڈ کرنا اور اسے شیئر کرنا بھی قانوناً جرم ہے۔سائبرکرائم ادارے کی ویب سائٹ سے رجوع کرنے کے بعد یہ واضح ہوجاتا ہے کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے کن چیزوں کا شمار جرائم میں ہوتا ہے اور کن پر سعودی قوانین کے مطابق سزائیں ہوسکتی ہیں۔ قانونی مشیر محمد التمیاط نے کہا کہ گذشتہ دنوں ایک صارف نے سوشل میڈیا پرلوگوں کو دعا کی طرف راغب کرنے کے لیے جھوٹی کہانی گھڑ لی تھی۔شخص نے دعوی کیا تھا کہ ایک مصری خاتون کے خلاف عدالت نے کسی جرم پر سزا سنائی تو اس نے حرم شریف میں جا کر دعا کی۔ اتفاق سے اس وقت وہاں سے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل گزر رہے تھے۔ انہوں نے خاتون کی روداد سننے پر اس کی سزا معاف کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…