پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

امریکا نے حزب اللہ کے مالی خدمت گزاردو افراد اور تین اداروں پر پابندیاں عاید کردیں

datetime 25  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے ایران کے حمایت یافتہ مسلح لبنانی گروپ حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد اور تین اداروں پر پابندیاں عاید کردی ہیں اور انھیں بلیک لسٹ قرار دے دیا ہے۔امریکا کے محکمہ خزانہ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جن دو افراد پر

پابندیاں عاید کی گئی ہیں، ان میں ایک بیلجیئم کا شہری ہے اور ایک لبنانی شہری ہے۔پابندیوں کی زد میں آنے والے تین ادارو ں میں دو بیلجیئم سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک برطانو ی ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے بیلجیئم میں مقیم لبنانی نژاد شہری وائل بازی اور ان کی دو کمپنیوں پر ان کے والد اور حزب اللہ کے مالی معاون محمد بازی کے ایما پر کام کرنے کے الزام میں پابندی عاید کی ہے اور انھیں بلیک لسٹ قرار دیا ہے۔ان کے علاوہ لبنان سے تعلق رکھنے والے حسن طبجہ کو بلیک لسٹ قرار دیا گیا ہے ،وہ اپنے بھائی حزب اللہ کے رکن اور مالی معاون اعظم طبجہ کی جانب سے اور ان کے نام پر کام کرتے تھے۔امریکی محکمہ خزانہ کے انڈر سیکریٹری برائے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس سیگل میڈلکر نے کہا ہے کہ ٹریژری نے حزب اللہ کے مالیاتی سہولت کاروں کا انتھک انداز میں پیچھا جاری رکھا ہوا ہے اور اس تنظیم کے دو سب سے اہم مالیاتی نیٹ ورکس کو توڑ دیا ہے۔حزب اللہ نے بھی بظاہر جائز کاروباروں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی پیچیدہ اور خفیہ سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں مگر ہم ترسیل زر کو چھپانے والے فرنٹ مینوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے اور دہشت گرد قرار دیے گئے افراد کے رشتے داروں کے خلاف بھی کارروائی جاری رہے گی۔امریکا نے قبل ازیں بھی لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے کالے دھن کو سفید کرنے والے متعدد لبنانیوں پر پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔ان میں دو افراد محمد نورالدین اور حامدی ظاہرالدین بھی شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…