بھارتی پائلٹ ابھینندن پاکستانی سرحد کے قریب تعینات

21  اپریل‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی)پاکستان سے رہائی پانے والے بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمن کو انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) نے دوبارہ سری نگر میں قائم فرنٹ لائن ایئربیس پر تعینات کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ابھی نندن کو سری نگر لے جایا جاچکا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی اطلاعات سامنے آئیں کہ پاکستانی پائلٹ کے ہاتھوں شکست کھانے والے بھارتی پائلٹ کو آئی اے ایف فوج کے تیسرے بڑے اعزاز ویر چکرا کے لیے نامزد کرے گی۔خیال رہے کہ رواں برس 27 فروری کو فضائی لڑائی کے دوران پاکستانی طیاروں نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کو مار گرایا تھا لیکن طیارہ زمین سے ٹکرانے سے قبل انہوں نے خود کو بحفاظت باہر نکال لیا تھا جس کے بعد پاکستان سیکیورٹی فورسز نے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔پاکستان نے خیرسگالی کے جذبے کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا تھا جنہیں واہگہ پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ابھی نندن کے سری نگر سے مغربی سرحد کی کسی دوسری ایئربیس منتقلی کا حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا تاہم یہ حکم نامہ معمول کی کارروائی ہے۔خیال رہے کہ واہگہ کے ذریعے بھارت پہنچنے کے بعد ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمن کو بھارتی سیکیورٹی ایجنسیاں اپنے ساتھ لے گئی تھیں جنہوں نے پائلٹ کو 2 ہفتوں تک اپنی نگرانی میں رکھا۔بعدازاں ابھی نندن 4 ہفتوں کے لیے چھٹیوں پر چلے گئے تھے، تاہم واپسی پر ان کی تعیناتی کا حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا۔ادھر بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایک میڈیکل بورڈ ابھی نندن کا معائنہ کرے گا جس کے بعد ان کے طیارہ اڑانے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا، جیسا کہ پائلٹ کی خواہش ہے۔‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…