پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

سوڈان میں کریک ڈاؤن،عمرالبشیرکی جماعت کی صف اول کی قیادت گرفتار

datetime 21  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم(این این آئی )سوڈان میں عبوری عسکری کونسل نے معزول صدرعمرالبشیر کی جماعت نیشنل کانگریس کی صف اول کی قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔فوج نے نیشنل کانگریس کے قائم مقام صدر احمد ھارون، سابق نائب صدر علی عثمان محمد اور صدر جمہوریہ کے سابق معاون

عوض الجاز کو حراست میں لے لیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس نے نیشنل کانگریس کے سرکردہ رہنما نافع علی نافع کو گرفتار کرنے کے بعد کوبر جیل میں ڈال دیا ہے۔اس کے علاوہ سابق اسپیکر احمدابراہیم الطاھر، علی عثمان محمد طہ، اسامہ عبداللہ ، عبدالرحیم محمد حسین اور سابق صدر کے دو بھائیوں عبداللہ اور العباس کو بھی کوبر جیل منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔قبل ازیں سوڈان کے پراسیکیوٹر جنرل نے اسٹیٹ سیکیورٹی کا ادارہ ختم کرتے ہوئے اس کی جگہ انسداد بدعنوانی کمیشن قائم کردیا، پراسیکیوٹر جنرل نے سیکیورٹی اور انٹیلی جنس میں سابق حکومت کے دور میں تعینات کیے گئے بعض عہدیداروں کو حاصل آئینی تحفظ ختم کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔پراسیکیوٹر جنرل نے بدعنوانی اور قومی خزانے کی لوٹ مار کی نگرانی کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ یہ کمیٹی کرپشن کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کی نگرانی کریگی۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…