منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خلیفہ حفتر کی خدمات قابل تحسین ہیں،امریکا

datetime 20  اپریل‬‮  2019 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے لیبیا کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خدمات کو سراہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وائٹ ہاوس سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل حفتر سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور ان کی فوج کی دہشت گردی کے خلاف

جاری کارروائی کی حمایت کی۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ اور جنرل حفتر کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت میں لیبیا میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن، ملک میں امن واستحکام کے قیام اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر بات چیت کی گئی۔بیان میں کہا گیاکہ صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور لیبیا کے تیل کے وسائل کے تحفظ کے لیے لیبی فوج کے کردار کو سراہا۔ دونوں رہ نماؤں نے لیبیا میں مستحکم جمہوری سیاسی نظام حکومت کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ٹرمپ اور جنرل خلیفہ حفتر کے درمیان 45 منٹ ٹیلیفون پر بات چیت جاری رہی۔خیال رہے کہ امریکی صدر کی طرف سے لیبی فوج کے سربراہ کو ٹیلیفون ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب جنرل حفتر کی فوج طرابلس کو قومی اتحاد کی حکومت سے لے کر اپنے قبضے میں لینے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔چار اپریل سے جاری فوجی کارروائی میں لیبی فوج کا دعویٰ ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کر رہی ہے۔ دوسری طرف قومی اتحاد حکومت کے سربراہ فائز السراج کو قوام متحدہ اور کئی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…