جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سری لنکا کا 36 ممالک کو مفت ویزہ آن ارائیول دینے کا فیصلہ

datetime 19  اپریل‬‮  2019 |

کولمبو (این این آئی)سری لنکا نے 36 ممالک کے شہریوں کو مفت ویزہ آن ارائیول دینے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی جانب سے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے نئی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے جس کے تحت یکم مئی سے برطانیہ، امریکا، جنوبی کوریا، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، تھائی لینڈ، سنگاپور، ملائیشیا اور جنوبی کوریا سمیت 36 ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد اس ملک میں پہنچ کر مفت ویزہ حاصل کرسکیں گے۔

سری لنکا کی جانب سے ابتدا میں اس منصوبے پر 6 ماہ تک عملدرآمد کیا جائے گا مگر سیاحوں کی تعداد بڑھنے پر اسے آگے بھی جاری رکھا جائے گا۔اس وقت سری لنکا میں انٹری ویزہ فیس 27 برطانوی پاؤنڈ ہے اور مفت ٹرانزٹ ویزہ ابھی اسی وقت ملتا ہے جب وہاں سے گزرتے ہوئے 2 دن سے کم وقت تک وہاں قیام کرنا ہو۔سری لنکا میں ایک دہائی کے دوران سیاحت کی صنعت کو کافی فروغ ملا ہے۔2009 میں سری لنکا آنے والے سیاحوں کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار تھی جو 2017 میں 12 لاکھ سے تجاوز کرگئی اور وہاں کی حکومت اگلے سال تک اسے دوگنا بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم مئی سے اگست کے دوران مون سیزن کے دوران سیاحوں کی آمد کا سلسلہ کم ہوجاتا ہے، مگر حکومت کو توقع ہے کہ مفت ویزہ اسکیم متعارف کرانے سے اس پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔سری لنکا کے وزیر سیاحت جان امرٹنگا کے مطابق یکم مئی سے ہم 6 ماہ کے لیے مفت ویزہ جاری کرنے کا سلسلہ مخصوص ممالک کے لیے شروع کررہے ہیں، اگلے مرحلے میں اس پروگرام میں ہم باندرانائیکے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ویزہ آن ارائیول کے اجرا کے لیے ایک مستقل سسٹم قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ مفت ویزہ اسکیم میں جلد پاکستان سمیت دیگر سارک ممالک اور چین کے سیاحوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…