تہران(این این آئی)ایران میں فوج کے قومی دن کے موقع پر روس کے میزائل دفاعی نظام ایس 300کی نمائش کی گئی۔دوسری جانب ایرانی صدرحسن روحانی نے روس کے فضائی دفاعی نظام کی ایرانی اسلحہ میں شمولیت کی تحسین کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فوجی پریڈ کے موقع پر ایرانی صدرنے امریکاکی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے اعلان قبیح جرم قراردیا۔خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق روحانی نے کہا کہ پوری ایرانی قوم پاسداران انقلاب کیساتھ ہے۔ امریکا نہ صرف پاسداران انقلاب
بلکہ حزب اللہ ، الحشد الشعبی اور ہر اس طاقت کیخلاف ہے جوامریکیوں کی وفادار نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاسداران انقلاب ایران کی مسلح افواج کا حصہ ہونے کیساتھ ساتھ ریاست کے تمام اداروں میں اسکی گہری جڑیں موجود ہیں۔ روحانی نے کہاکہ ایران کی مسلح افواج خطے کے کسی ملک کے خلاف نہیں اور نہ کسی دوسرے کے مفادات کیخلاف ہیں۔ پاسداران انقلاب صرف ایران کا دفاع کر رہا ہے۔خیال رہے کہ تہران میں فوجی پریڈ کے دوران روس کے ایس 300،تلاش میزائلوں، صیاد 2 اور صیاد3 کی نمائش کی گئی۔