روم(این این آئی)اٹلی کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کا باعث بننے والے دو طالبعلموں پر دو کروڑ 82 لاکھ 4 ہزار سے زائد امریکی ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔دونوں نوجوان طالبعلموں پر گزشتہ برس دسمبر میں اٹلی کے ایک پہاڑی علاقے میں واقع گھر پر باربی کیو کے دوران جنگلات میں آگ لگانے کا الزام ہے۔طالبعلموں پر جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث ہونے والے نقصان کے حساب سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جو فی کس ایک کروڑ 30 لاکھ یورو بنتا ہے۔دوسری جانب طالبعلموں کے مطابق
جنگلات میں لگنے والی اس آگ کے حوالے سے انہیں قربانی کا بکرا بنایا گیا جس کی وضاحت نہیں کی جا سکتی، اس حادثے کے حقیقی متاثرین ہم ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے آگ کے حوالے سے فائر بریگیڈ کو فوری طور پر آگاہ کر دیا تھا اور ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو بجھانے کی کوشش بھی کی تھی تاہم واقعہ کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ انتہائی خشک موسم میں باربی کیو کیلئے استعمال ہونے والے کوئلے بنے اس لیے اس کے ذمہ دار باربی کیو کرنے والے دو نوجوان اور گھر کا مالک ہے۔