بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

نریندرا مودی جھوٹے شخص ہیں اور لمبی لمبی پھینکنے میں نمبر ون ہیں،نوجوت سنگھ سدھونے کھری کھری سنادیں

datetime 16  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمد آباد(آن لائن) سابق کرکٹر اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرا مودی جھوٹے شخص ہیں اور لمبی لمبی پھینکنے میں نمبر ون ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم نریندرا مودی کو آڑے ہاتھوں لیا اور نمبر ون ’پھینکو‘ اور ایک نمبر کا جھوٹا قرار دیا۔سدھو کا کہنا تھا کہ گجرات میں مہاتما گاندھی جیسا لیڈر

پیدا ہوا اور مجھے حیرت ہے کہ ایسی سرزمین سے مودی جیسا شخص کیسے جنم لے سکتا ہے؟ مودی صرف ایک فیصد امیر لوگوں کے کام کرتے ہیں اور غربا کی انہیں کوئی پروا نہیں ہے، وہ کسان دشمن اور مزدور مخالف وزیراعظم ہیں۔نوجوت سدھو نے حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ مودی نے کروڑوں نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن حکومت میں آنے کے بعد لوگوں کو بے روزگار کیا، معیشت تباہ کی اور بھارت میں نفرت کو پروان کو چڑھایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…