جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پہلے مرحلے میں ہی بی جے پی کو شکست کا اندازہ ہوچکا ،مودی کامیابی کیلئے پاکستان پرایک اورحملہ کرسکتے ہیں، سابق وزیر اعلیٰ نے خبر دارکردیا

datetime 16  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اورپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے اورانتخابات میں کامیابی کے لیے پاکستان پر ایک اور حملہ کرسکتی ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بھارت میں نریندرامودی کی حکومت تمام محاذوں پرناکام ہو چکی ہے اس لیے بھارت عام انتخابات میں ووٹر

کواپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے بالا کوٹ جیسا ایک اورحملہ پاکستان پرکرسکتا ہے جب کہ اس سلسلے میں بالخصوص مسلمانوں اوردوسری اقلیتوں کو مرعوب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ ووٹرزکو متوجہ کرنے کے لیے پاکستان کو نقصان پہچانے کی بات ہو یا پھر مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کا بڑھتا ہوا مظاہرہ ہو، یہ سب کچھ انتخابا ت میں کامیابی کے لیے ہی ہے۔انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی بی جے پی کو اپنی شکست کا اندازہ ہوچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…