جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

خلیفہ حفتر فوج کی طرابلس پر سات محاذوں سے چڑھائی،گھمسان کی جنگ جاری

datetime 15  اپریل‬‮  2019 |

طرابلس (این این آئی )لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی فوج اور قومی وفاق حکومت کی فورسز کے درمیان طرابلس میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ جنرل حفتر کی فوج کے ترجمان میجر جنرل احمدالمسماری نے کہا ہے کہ طرابلس کا گھیراؤ کرلیا گیا ہے اور فوج سات محاذوں سے

دارالحکومت پر حملہ آور ہے۔ طرابلس کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لیے چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں جنرل المسماری کا کہناتھا کہ بری فوج سات محاذوں سے طرابلس کی طرف پیش قدمی کررہی ہے۔اطلاعات کے مطابق دارالحکومت طرابلس میں عین زارہ اور تاجورہ کے مقامات پر لڑائی جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ان دونوں مقامات پر سرکاری فوج شہری آبادی میں بہتر انداز میں پیش قدمی کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں شہریوں کے خلاف کسی غیرقانونی کارروائی کاکوئی ثبوت نہیں ملا ہے ورفوج شہری آبادی کو مکمل تحفظ فراہم کررہی ہے۔جنرل خلیفہ حفتر کی فوج صلاح الدین اور ہوائی اڈے کی اطراف سے بھی پیش قدمی جاری ہے۔ توقع ہے کہ جلدہی طرابلس کے شدت پسندوں کی مرکزی سپلائی لائن کاٹ دی جائے گی۔جنرل المسماری نے مزید کہا کہ سرکاری فوج نے طرابلس میں دہشت گردوں کیٹھکانوں پر کامیاب حملے کیے اور عسکریت پسندوں کے اسلحہ کے کئی ذخائر تباہ کردیے گئے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…