خرطوم(این این آئی )افریقی ملک سوڈان میں مظاہرین نے فوجی حکومت سے سویلین حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ مطالبہ مظاہرین کے دس ارکان پر مشتمل نمائندوں کی ملکی فوجی کونسل کے ارکان سے مذاکرات کے دوران کیا گیا۔ سوڈانی فوج نے گزشتہ ہفتے صدر عمر البشیر کی
حکومت ختم کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ سوڈان میں اس وقت برسراقتدار فوجی کونسل کے رکن لیفٹینیٹ جنرل یاسر العطا نے سیاسی جماعتوں سے کہا کہ وہ عبوری سویلین حکومت قائم کرنے کے لیے ایک آزاد شخصیت کا نام تجویز کریں۔ سوڈانی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے بھی جمہوری حکومت قائم کرنے میں مدد فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔