اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی سپریم کورٹ نے بابری مسجد میں پوجا کرنے سے روک دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو برادری کی جانب سے پنڈت امرناتھ مشرا نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ انہیں بابری مسجد پر پوجا کرنے کی اجازت دی جائے ۔ جس پرسپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے یہ کہہ کراس درخواست کو خارج کردیا
کہ تم لوگ کسی کو امن سے رہنے نہیں دوگے اور ساتھ ہی الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو بھی برقراررکھا جس میں کہا گیا تھا کہ اس طرح کی درخواست دائر کرنے پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پنڈت امرناتھ مشرا کی طرف سے اس حکم نامے کو ختم کرنے کی بھی استدعاکی گئی تھی۔ فیصلہ سامنے آنے پر انتہا پسند ہندوشدید مشتعل ہوگئے اور فیصلے کو مسترد کردیا۔