نئی دہلی (این این آئی) بھارتی دارالحکومت دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریول نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان بھارت میں فسادات کروانا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ لوک سبھا کے انتخابات میں نریندر مودی کی مدد کررہے ہیں۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر
پر کیے گئے ٹوئٹ میں اروند کیجریوال نے کہا کہ ’ پاکستان اور عمران خان بھارت میں فسادات کرانا چاہتے ہیں، اسی لیے پاکستان، دوبارہ وزیراعظم بننے میں مودی کی مدد کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو کام پاکستان 70 سال میں نہیں کرسکا وہ ان کے دوست مودی نے 5 سال میں کردیا۔