انقرہ (این این آئی)ترکی کی پولیس نے چھٹیاں گذارنے کے لیے آئے دوہری شہریت رکھنے والے ایک جرمن صدر طیب ایردوآن کی شان میں گستاخی اور ان کی توہین کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے،عرب ٹی وی کے مطابق ترکی اور جرمنی کی شہریت رکھنے والے ملزم پر
الزام ہے کہ اس نے 23 مئی 2014ء اور 27 جولائی 2015ء کے دوران سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک پر صدر طیب ایردوآن کے خلاف گستاخانہ تبصرے پوسٹ کیے تھے۔ اس وقت طیب ایردوآن ترکی کے وزیراعظم تھے،آسٹریا کے ایک مقامی اخبار نے ترکی میں پانچ سال پرانے ایک معمولی واقعے پر کسی شہری کی گرفتاری اور اس پر صدر کی توہین کا الزام ناقابل قبول قراردیا اورلکھا کہ کسی بھی شہری کو آزادانہ طور پر اظہار رائے کا حق ہے،اخباری رپورٹ کے مطابق جرمن شہری کو صدر طیب ایردوآن کی توہین کے جرم میں دس ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے. ملزم کے وکیل اردال غونگز کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کو منگل کے روز انقرہ کی ایک عدالت کی طرف سے سزا سنائی گئی. ترکی کی ایک عدالت نے ملزم کو پہلے 45 دن قید اور 1100 یورو جرمانہ کی سزا سنائی تھی تاہم بعد ازاں سزا میں تبدیلی کر دی گئی۔