نیویارک(این این آئی ) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے پناہ گزین انجلینا جولی نے افغان امن مذاکرات میں خواتین کے کردار کو ایک بار پھر ناگزیر قرار دے دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں، افغان امن عمل
میں خواتین نمایاں کردار ادا کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومتی وفد عنقریب طالبان سے دوحہ میں مذاکرات کرے گا، اس وفد میں خواتین کی شمولیت بھی ہونا چاہیے تھی۔انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ خواتین پر مظالم، جبر اور ناانصافی کے اس نئے دور میں اگر امن معاہدہ نہیں ہوگا تو استحکام بھی نہیں آئے گا۔