قاہرہ(این این آئی)مصری وزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی شہر القلیوبیہ میں کالعدم مذہبی جماعت اخوان المسلمون کے وفادار ایک عسکری گروپ کے خلاف کارروائی کی جس میں چھ شدت پسند ہلاک ہوگئے،عرب ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کو القلیوبیہ کے مقام پر اخوان کے وفادار عسکری گروپ الحسم کے ایک سیل کی موجودگی کی اطلاعات ملی جس پر فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانے کا گھیراؤ کر کے
انہیں ہتھیار پھینکنے کا حکم دیا۔ عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈالنے کے بجائے فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ میں 6 جنگجو ہلاک ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے ان کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی مقدار قبضے میں لی ہے،مصری وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اخوان کے حامی گروپ کے خلاف یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دوسری جانب اخوانی عناصر حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرتے ہوئے عوام کو حکومت کیخلاف بغاوت پر اکسا رہے ہیں۔