ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی ایک خاتون نے تعلیم سے فراغت کے بعد تسبیح سازی کا ایک ایسا مشغلہ اختیار کیا جس نے اسے شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مکہ معظمہ کا دورہ کرنے والے اکثر لوگ ایمان عجیمی کی تیارکردہ تسابیح خرید کرتے ہیں۔عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ایمان نے بتایا کہ اس نے یہ مشغلہ 10 سال قبل یونیورسٹی میں تعلیم سے فراغت کے بعد شروع کیا۔
اس کا کہنا تھا کہ تسبیح سازی کا شوق اس کے دل میں اس وقت پیدا ہوا جب اس کی عمر صرف12 سال تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ میں ایک بار پرانے مکہ شہر کے ایک بازار میں اپنے والد کے ہمراہ تسابیح کے مختلف ڈیزاین دیکھنے گئے۔ اس موقع پر میری ملاقات ایک کہنہ مشق تسبیح سازبزرگ سے ہوئی جنہوں نے میری دلچسپی کو دیکھتے ہوئے کہا کہ ایک وقت آئے گا جب تک ایک مشہور تسبیح ساز بن جاؤ گی۔