واشنگٹن(این این آئی )امریکا کی پولیٹیکل سیکیورٹی سینٹر کی طرف سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کی تحسین کرتے ہوئے اخوان المسلمون کو بھی عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران اور اخوان کے بدترین دشمن سمجھے جانیوالے فرانک گیونی کے مرکزکی طرف سے کہا گیا کہ ایران کے استبدادی مذہبی رجیم کا راستہ بند کرنے کے
لیے امریکی صدر کا فیصلہ اہمیت کا حامل ہے۔پولیٹیکل سیکیورٹی سینٹر کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیوکا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کا مقصد عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والی ریاست کو مالی وسائل سے روکنا ہے۔مائیک پومپیو کاکہنا تھا کہ ایرانی فوج کی سمندر پار دہشت گردی میں ملوث فیلق القدس کے ہاتھوں پر 600 امریکیوں کا خون ہے۔