برسلز(این این آئی)یورپی کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریزا مے بریگزٹ کو چھ ماہ ملتوی کرنے کے حوالے سے یورپی یونین کی پیش کش پر جمعرات کے روز آمادہ ہو گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹسک نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ برسلز سربراہ اجلاس کے اختتام پر یورپی یونین کے 27 ممالک اور برطانیہ 31 اکتوبر تک کی لچک دار توسیع پر آمادہ ہو گئے ، اس طرح برطانیہ کے پاس بہتر ممکنہ حل تلاش کرنے کے لیے مزید چھ ماہ ہیں۔