طرابلس(این این آئی )لیبیا کی سرکاری فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے کہا ہے کہ دارالحکومت طرابلس میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں 28 فوجی ہلاک اور 92 زخمی ہوئے ۔ان میں سے 25 کو علاج کے بعد اسپتالوں سے نکال دیاگیا ہے جب کہ 5 انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں، طرابلس لڑائی میں کسی فوجی کے لاپتا یا گرفتار ہونے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
لیبی فوج نے طرابلس ہوائی اڈے کا کنٹرول مکمل طورپر سنبھالنے کے بعد ہوائی اڈے پر موجود بعض عناصر کو حراست میں لے لیا ہے۔ مصراتہ کے ہوائی اڈے سے اڑنے والے طیاروں نے الغریانی کے مقام پر تین فضائی حملے کیے ۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ترجمان نے کہا کہ طرابلس آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے فوج کو ہرطرح کی سہولیات اور ضروری سامان فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے طرابلس کی قومی وفاق حکومت کی طرف سے بعض فوجیوں کی گرفتاری کی خبردوں کی تردید کی۔جنرل المسماری کا کہنا تھا کہ طرابلس لڑائی میں کسی فوجی کے لاپتا یا گرفتار ہونے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لڑائی میں 28 لیبی فوجی ہلاک اور 92زخمی ہوئے۔ ان میں سے 25 کو علاج کے بعد اسپتالوں سے نکال دیاگیا ہے جب کہ 5 انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔لیبی فوج نے طرابلس ہوائی اڈے کا کنٹرول مکمل طورپر اسنبھالنے کے بعد ہوائی اڈے پر موجود بعض عناصر کو حراست میں لے لیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مصراتہ کے ہوائی اڈے سے اڑنے والے طیاروں نے الغریانی کے مقام پر تین فضائی حملے کئے۔