واشنگٹن ( آن لائن ) امریکی وزارت خارجہ نے 16 سعودی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی‘ جمال خاشقجی قتل کیس میں امریکہ 24 سعودی شہریوں کے ویزے کالعدم اور 17 کے اثاثے پہلے ہی منجمند کرچکا ہے۔ سعودی ولی عہد کے سابق مشیر سعود القحطانی بھی پابندی کا شکار ہونے والوں میں شامل ہیں‘ جمال خاشقجی کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں گزشہ سال 2 اکتوبر کو قتل کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق
امریکی وزار خارجہ نے سولہ سعودی شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ سولہ سعودی شہریوں کی صحافی جمال خاشقج کے قتل میں ملوث ہونے پر پابندی گلائی گئی ہے ان افراد میں سعودی ولی عہد کے سابق مشیر سعود القحطانی بھی شامل ہیں۔ جمال خاشقجی کیس میں امریکہ 24 سعودیوں کے ویزے کالعدم اور 17 شہریوں کے اثاثے پہلے ہی منجمند کرچکا ہے ۔ جمال خاشقجی کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں گزشہ سال دو اکتوبر کو قتل کیا گیا تھا۔