اسلام آباد (این این آئی)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤنواز باغیوں کے حملے میں بھارتیہ جتنا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی سمیت 6 پولیس اہلکار مارے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے دنتے واڑہ کے کوانکونڈا تھانہ کی حدود شیام گیری میں باغیوں نے حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے قافلے پر
حملہ کیا۔ماؤنواز باغیوں نے قافلے کو بارودی ڈیوائس سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بی جے پی کا رکن پارلیمنٹ بھیما منڈاوی ہلاک ہوگیا جب کہ حملے میں 5 پولیس اہلکار بھی مارے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دنتے واڑہ میں انتخابات 11 اپریل کو ہونے ہیں لیکن ماؤ نواز باغیوں نے عوام سے بائیکاٹ کی اپیل کررکھی ہے