ریاض(این این آئی )متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی حکومتوں نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ صیام کے لیے جنگ زدہ ملک یمن کو دو سو ملین امریکی ڈالر کی خصوصی امداد فراہم کی جائے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خلیجی ریاست یْو اے ای کے وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی
نے بتایاکہ یہ امداد رمضان کے مہینے ہی میں تقسیم کی جائے گی۔ دونوں ملکوں نے بین الاقوامی امدادی تنظیموں کے ساتھ رابطہ کر کے اس امداد کی تقسیم کو یقینی بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ امداد حوثی ملیشیا اور منصور ہادی کے کنٹرول والے علاقوں میں یکساں طور پر تقسیم کی جائے گی۔