انقرہ (این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی سیاسی پارٹی نے استنبول کے بلدیاتی انتخابات کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے ہوئے اس الیکشن میں اپوزیشن جماعت نے کامیابی حاصل کر لی تھی۔ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے مطابق استنبول کے انتالیس اضلاع میں
ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے تاہم وہ مکمل ری کاؤنٹنگ چاہتی ہے۔ صدر ایردوآن کی پارٹی نے ملک بھر میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم انقرہ میں اسے شکست ہوئی اور استنبول میں بھی اپوزیشن نے معمولی برتری حاصل کر لی تھی۔ دو بڑے شہروں میں حکمران سیاسی جماعت کی اس ناکامی کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔