لندن(آن لائن) سال 2019 کے لیے دنیا کے 10 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں عرب دنیا کے دو شہر شامل ہیں۔عالمی سطح پر اس فہرست میں برطانیہ کے دارالحکومت لندن کا پہلا نمبر ہے۔فرانس کا دارالحکومت پیرس دوسرے، اطالیہ کا شہر روم تیسرے، یونان کا جزیرہ کرٹ چوتھے اور انڈونیشا کا جزیرہ بالی سیاحوں کے پسندیدہ ترین مقامات
میں پانچویں نمبر پر ہے۔انگریزی ویب سائٹ کی نئی فہرست میں ان معروف ترین مقامات کا نام پیش کیا گیا جن کا رخ دنیا بھر کے لوگ روایتی سیاحت کے مقصد سے کرتے ہیں۔ مذکورہ فہرست موسم بہار کی تعطیلات شروع ہونے سے چند ہفتے قبل سامنے آئی۔ اس سیزن میں ہر سال بڑے پیمانے پر سیاحتی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں