واشنگٹن(این این آئی )امریکی اقتصادی امور کے تجزیہ نگار جیسی کولمبو نے ترکی کی معیشت کو درپیش خطرات اور ان کے نتائج پر خبردار کیا ہے اورکہاہے کہ ترکی کی کرنسی لیرہ ڈالر کے مقابلے میں مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور ترکی میں معاشی بحران مسلسل پہلے مرحلے میں چل رہا ہے۔
امریکی ٹی وی سے بات چیت میں امریکی تجزیہ نگار کولمبو کا کہنا تھا کہ ترکی کی اقتصادی بحران کا کوئی جادوئی حل نہیں اور چند ماہ میں یہ بحران حل ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ پانچ سال کے دوران ترکی کی معیشت تیزی کے ساتھ روبہ زوال رہی ہے۔