تیونس سٹی(این این آئی)تیونس کے صدر الباجی قاید السبسی نے دوسری مدتِ صدارت کے لیے انتخاب نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس سال نومبر میں ہونیوالے صدارتی انتخابات میں امیدوار نہیں ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیونسی صدر نے نداتونس کے ایک اجلاس میں کہاکہ میں صاف لفظوں میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں دوسرے مدت کے لیے امیدوار بننے کا خواہاں نہیں ہوں کیونکہ تیونس میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود
ہے۔تیونس میں 2011ء میں برپا شدہ عرب بہار یہ انقلاب کے بعد نو حکومتیں قائم ہوچکی ہیں۔تیونس کی جمہوری عمل کے تسلسل پر تو دنیا بھر میں تعریف کی گئی ہے لیکن گذشتہ آٹھ برسوں کے دوران میں بننے والی حکومتیں ملک کو درپیش افراطِ زر کی بلند شرح اور بے روزگاری سمیت اقتصادی مسائل کے حل میں ناکام رہی ہیں جس کے پیش نظر تیونس کے مختلف شہروں میں گاہے گاہے بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف مظاہرے ہوتے رہتے ہیں۔