اسلام آباد(آن لائن ) اسلام آباد میں متعین بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے بھارتی قیدیوں کی رہائی کے علان کا خیر مقدم کرتے ہیں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ قیدیوں کا معاملہ انسانی بنیادوں پر دیکھنا چاہئے قیدیوں کے معاملے پر دونوں
ممالک میں ایک عرصے سے بات چیت چل رہی ہے عمر رسیدہ ، کم عمر، ذہنی معذور اور خواتین کے قیدیوں کی رہائی ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ قیدیوں سے متعلق جوڈیشنل ریویو کمیٹی کا اجلاس جلد ہونے کی امید ہے بھارتی ڈاکٹرز پاکستان میں بھارتی قیدیوں کی صحت کا جائزہ لینے کے لئے اجازت کے منتظر ہیں ۔