منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

فرعون کی لاش کا تابوت پہلی بار ڈسکوری چینل پر براہ راست کھولنے کی تیاری

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی) امریکہ سے نشریات پیش کرنیوالے ڈسکوری چینل نے پہلی بار مصر کے مشہور بادشاہ فرعون کا تابوت کھول کر اس کی لاش کو براہ راست دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرعون کی لاش براہ راست دکھانے کے عمل میں ایک مصری عہدیدار ڈسکوری چینل کی معاونت کریں گے۔

ڈسکوری چینل کے ترجمان نے انکشاف کیا کہ فرعون کے تابوت کے مقام کا انکشاف فروری 2018ء میں کیا گیا تھا۔ یہ تابوت جنوبی قاہرہ کے علاقے المنیا سے ملا ہے۔فرعون کے تابوت کو ڈسکوری چینل کے پروگرام اکسپیڈیشن آنوون،ایڈ جپٹ لائف میں اتوار کی شام براہ راست دکھایا جائے گا۔مصر کی سپریم برائے آثارقدیمہ کی طرف سے ڈسکوری چینل کے دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم ڈسکوری چینل کا کہنا تھا کہ مصری آثار قدیمہ کے سیکرٹری جنرل مصطفی وزیری بھی پروگرام میں شرکت کریں گے۔امریکی ٹی وی چینل کے مطابق فرعون کی لاش دکھانے کے پروگرام میں مصری وزارت آثار قدیمہ کی طرف سے تعاون فراہم کیا جائے گا۔مصری آثار قدیمہ کے ماہر زاھی حواس نے ایک بیان میں فرعون کی لاش ڈسکوری چینل پر دکھانے کو غیر معمولی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ فرعون کا تابوت کھولے جانے سے مصر میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…