منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

حسن البنا کے پوتے کو قطر کی جانب سے سالانہ 35 ہزار یورو کی ادائیگی کا انکشاف

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)فرانسیسی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ قطر کی جانب سے اخوان المسلمون کے بانی حسن البنا کے پوتے پروفیسر طارق رمضان کو ماہانہ خطیر رقم فراہم کی جاتی ہے جس کی مدد سے وہ سوئٹزرلینڈ اور دوسرے ملکوں میں اخوان کے منصوبوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق فرانسیسی حکومت کی مانیٹرنگ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کی تفصیلات میں بتایاگیاکہ فرانسیسی وزارت اقتصادیات ومالیات کے زیر انتظام یہ ایجنسی منی لانڈرنگ اوردہشت گردی کے لیے کی جانے والی فنڈنگ کے حوالے سے تفصیلات شائع کرتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والے طارق رمضان قطری حکومت کے لیے مشیر کی خدمات بھی انجام دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ قطر فاؤنڈیشن انہیں ہر ماہ خطیر رقم فراہم کرتی ہے۔ قطر فاؤنڈیشن نے طارق رمضان کو دوحہ لانے اور ان سے استفادہ کرنے کی سہولت مہیا کی اور ان کی خدمات کے حصول میں اخوان کے روحانی پیشوا یوسف القرضاوی نے بھی مدد فراہم کی۔فرانسیسی تحقیقات کے مطابق طارق رمضان کو یکم جون 2017ء کو قطر کی طرف سے پانچ لاکھ 90 ہزار ڈالر منتقل کیے گئے۔ اس رقم سے 28 جولائی 2017ء کو انہوں نے پیرس کے شمال میں دو منزلہ فلیٹ خرید کیا۔ اس کے علاوہ دیگر رقم طارق رمضان کی دو تنظیموں کے مقاصد کے لیے استعمال کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…