انقرہ(این این آئی)شام کے علاقے منبج میں ترکی اور امریکا کے درمیان طے پائے امن روڈ میپ پرخاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوسکی اور یہ منصوبہ مسلسل سست روی کا شکار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکا منبج میں جلد از جلد کارروائی مکمل کرنا چاہتا ہے۔ اس حوالے سے امریکا کی پہلی ترجیح شہر سے کرد
پروٹیکشن یونٹ کے جنگجوؤں کو وہاں سے نکالنے پر مرکوز ہے کیونکہ کرد ملیشیا کو دہشت گرد قرار دیتا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ترکی اور روس نے شمال شام کے علاقے تل رفعت میں مشترکہ گشت شروع کیا ہے اور دونوں ملک سرحدی علاقے میں گشت جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ یہ علاقہ کرد پروٹیکشن یونٹ کے کنٹرول میں ہے۔