منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

خاتون خریدار کا بل ادا کرنے پر نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے چرچے 

datetime 4  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ (آن لائن)گزشتہ ماہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں 50 نمازیوں کی شہادت کے بعد مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرنے والی جیسنڈا ایرڈن کی شہرت میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے دوران حجاب اوڑھنے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل ہونے کے بعد اب ان کی جانب سے ایک خاتون کا بل ادا کرنے پر ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جیسنڈا ایرڈرن نے گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کے ایک شاپنگ مال میں ایک خاتون خریدار کے سامان کا بل ادا کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تعریفیں ہونے لگیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ جیسنڈا ایرڈرن شاپنگ کے لیے ایک سپر مارکیٹ پہنچیں، جہاں انہوں نے ایک خاتون کی جانب سے کی گئی تمام خریداری کا بل ادا کیا۔رپورٹ کے مطابق جیسنڈا ایرڈن نے اس وقت خاتون کا بل ادا کیا جب خاتون بل کی ادائگی کے لیے کاؤنٹر پر پہنچیں تو انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنا پرس گھر بھولآئی ہیں۔خریداری کرنے والی خاتون کے ساتھ ان کے 2 بچے بھی تھے اور انہوں نے پوری خریداری کرکے سامان پیک کروالیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گھر پر پرس بھولآنے والی خاتون کے پیچھے جیسنڈا ایرڈرن تھیں اور انہوں نے خریدار خاتون کا بل ادا کرکے ان کی مدد کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقعے کے اگلے روز بعد خاتون نے مدد کرنے پر جیسندا ایرڈن کی تعریف میں فیس بک پر ایک پوسٹ لکھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور سب نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی تعریفیں کرنے لگے۔خریدار خاتون کی مدد کرنے پر جب صحافیوں نے جیسنڈا ایرڈرن سے پوچھا کہ انہوں نے ایک انجان خاتون کی مدد کیوں کی تو انہوں نے جواب دیا کہ ’چوں کہ وہ ایک ماں تھیں‘۔جیسنڈا ایرڈرن نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے خریدار خاتون کی مدد کی، کیوں کہ وہ اپنا پرس گھر پر بھولآئی تھیں اور ان کے ساتھ اپنے بچے بھی تھے۔

نیوزی لینڈ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسنڈا ایرڈرن کی ماہانہ تنخواہ 47 ہزار ڈالر سے زائد ہے جو پاکستانی ساڑھے 4 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ خیال رہے کہ 38 سالہ جیسنڈا ایرڈرن خود بھی ایک بچے کی ماں ہیں، انہوں نے گزشتہ برس 21 جون کو بیٹی کو جنم دیا تھا۔جیسنڈا ایرڈرن دنیا کی وہ دوسری خاتون وزیر اعظم ہیں جنہوں نے وزارت عظمیٰ پر رہتے ہوئے بچے کو جنم دیا۔ان سے قبل پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے 1990 میں بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کو جنم دیا تھا۔

جیسنڈا ایرڈن نے اگرچہ تاحال شادی نہیں کی، تاہم وہ اپنے ہمسفر کلارک گفورڈ کے ساتھ وزیر اعظم ہاؤس میں رہتی ہیں اور جلد ہی شادی کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔ جیسنڈا ایرڈن کی جانب سے 21 جون کو بیٹی کو جنم دینے پر کئی لوگوں نے ان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بیٹی کا نام ’بے نظیر‘ رکھیں، تاہم انہوں نے بیٹی کا نام ’نیو‘ رکھا۔جیسندا ایرڈن اسی بچی کے ہمراہ گزشتہ برس ستمبر میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی شریک ہوئی تھیں اور اقوام متحدہ نے ان کی بیٹی کو ’فرسٹ بے بی‘ کے خطاب سے نوازا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…